ایلون مسک نے ٹرمپ کو صدر بنوانے کے لیے کتنے ملین ڈالرز عطیہ کیے؟
ایلون مسک نے ٹرمپ کو صدر بنوانے کے لیے کتنے ملین ڈالرز عطیہ کیے؟
نیویارک:امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے لیے 260 ملین ڈالر عطیہ کیے۔
فیڈرل الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ٹرمپ کا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے اہم سوئنگ ریاستوں میں “سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” (PAC) کو 238 ملین ڈالر دیے۔ اس کے علاوہ انتخابی مہم کے آخری دنوں میں بھی مختلف گروپس کو کروڑوں ڈالر فراہم کیے۔
ایلون مسک کے ان خطیر عطیات کی وجہ سے وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل ہو گئے۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد ایک نئے محکمے “ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی” میں اہم عہدہ دیا ہے۔
Load/Hide Comments