موسیقی کی دنیا کے بادشاہ راحت فتح علی خان آج اپنی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں

موسیقی کی دنیا کے بادشاہ راحت فتح علی خان آج اپنی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں

دنیائے موسیقی کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان آج اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔فیصل آباد کے ایک موسیقار گھرانے میں 9 دسمبر 1974کو پیدا ہونے والے راحت فتح علی خان نے موسیقی کے میدان میں پہلا قدم صرف سات سال کی عمر میں رکھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب موسیقی کی دنیا کو ایک ایسا ستارہ ملا جو آج بھی اپنی روشنی بکھیر رہا ہے۔اپنے چچا اور استاد قوالی کے بادشاہ نصرت فتح علی خان کے زیر سایہ، راحت فتح علی خان نے نہ صرف قوالی کو سیکھا بلکہ اسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق پیش کرنے کی مہارت بھی حاصل کی۔پنجابی، اردو، ہندی سمیت کئی زبانوں میں گانے والے راحت نے دنیا کے ہر خطے میں اپنے چاہنے والے پیدا کیے ہیں۔ ان کی گائیکی دنیا کی ہر سرحد کو پار کرتے ہوئے دلوں کو جوڑتی ہے۔راحت فتح علی خان کے کریڈٹ پر کئی بڑے ایوارڈز ہیں، جن میں پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز ‘ستارہ امتیاز’ اور 2019 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سمیت متعدد ملکی اور غیرملکی ایوارڈز ان کی محنت اور قابلیت کی منہ بولتی تصویریں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں