بھارتی بورڈ کو نیا سیکریٹری مل گیا

بھارتی بورڈ کو نیا سیکریٹری مل گیا

دیواجیت سائیکیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا نیا سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیواجیت سائیکیا کو سابق سیکریٹری جے شاہ کے عہدہ خالی کرنے پر ترقی دی گئی ہے، وہ اس سے پہلے جوائنٹ سیکریٹری کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے تصدیق کی ہے کہ دیواجیت سائیکیا کو سیکریٹری نامزد کردیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق سیکریٹری جے شاہ کے یکم دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا تھا جس کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں