بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھر متحرک

بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھر متحرک

دہلی چلو مارچ ، بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھرمتحرک، ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی اپنے حقوق کے لیے جاری جدوجہد تیز، کسان یونینوں اور حکومت کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد، پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کی دہلی چلو تحریک 6 دسمبر سے دوبارہ شروع کردی۔’’دہلی چلو مارچ‘‘کسان مزدور مورچہ اور کسان یکجہتی مورچہ کے زیر اہتمام ہو رہا ہے، ہریانہ میں بی جے پی کی مزاحمت کے بعد، کسانوں نے ٹریکٹر کی بجائے چھوٹے جتھوں میں دہلی پیدل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔کسانوں کے ‘دہلی چلو’ مارچ کے پیش نظر دارالحکومت کی سرحدوں اور اس سے متصل پورے خطے میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔کسان رہنما سرون سنگھ پانڈھر کے مطابق مودی سرکار کسانوں کے جائز مطالبات کو نظرانداز کر رہی ہے، حالانکہ وہ پچھلے 10 مہینوں سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ہریانہ پولیس کو آگاہ کیا کہ ہمارا مارچ پرامن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں