طلحہ انجم موسیقی کی دنیا کے بادشاہ بن گئے
پاکستانی گلوکار و ریپر طلحہ انجم نے عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024 میں پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی فنکار کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس سے پہلے عاطف اسلم تین سال تک اس فہرست میں اول نمبر پر رہے تھے۔اسپاٹی فائی کی جانب سے 2024 کے مقبول ترین پاکستانی فنکاروں، گانوں اور ٹرینڈز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ریپر طلحہ انجم پہلے نمبر پر، عمیر دوسرے، اور عاطف اسلم تیسرے نمبر پر ہیں۔یہاں یہ بات دلچسپ اور حیرت انگیز ہے کہ 1997 میں وفات پانے والے قوالی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔اسپاٹی فائی کے مطابق اس سال پاکستان میں مقامی موسیقی سننے والوں کی تعداد میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر سب سے زیادہ سنے جانے والے فنکاروں میں بھارت سے ارجیت سنگھ نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ان کے بعد پریتم، کرن اوجلا، شبھ، اور سدھو موسے والا ٹاپ فائیو میں موجود ہیں۔پاکستان کے مقبول فنکاروں میں طلحہ انجم چھٹے، عمیر نویں، اور عاطف اسلم دسویں نمبر پر ہیں جو مقامی موسیقی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔