چیمپیئنز ٹرافی؛ آئی سی سی کی کوئی میٹنگ آج نہیں ہوگی

چیمپیئنز ٹرافی؛ آئی سی سی کی کوئی میٹنگ آج نہیں ہوگی

چیمپیئنز ٹرافی کے ممکنہ شیڈول اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آج کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رابطے برقرار ہیں تاہم معاملات کو فائنل کرنے کےلیے مزید کچھ وقت درکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات حل ہونے کے بعد ہی شیڈول جاری کرنا ممکن ہوگا تاہم ضرورت پڑنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگ بُلا سکتا ہے۔آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل سے متعلق آج کوئی بورڈ میٹنگ نہیں ہورہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں