عمران خان سے مختصر ملاقات ہوئی، جذباتی انداز میں بغل گیر ہوئے، شیخ رشید
عمران خان سے مختصر ملاقات ہوئی، جذباتی انداز میں بغل گیر ہوئے، شیخ رشید
اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مختصر ملاقات ہوئی، وہ مجھ سے جذباتی انداز میں بغل گیر ہوئے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں اور آپ ایک ہیں، جو ہوا سو ہوا، میں نے بتایا 40 دن کے چلے میں مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا صرف چہرہ ہے کیس کسی اور کا ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کو معاشی تباہی سے بچائیں گے، میں نے ہی اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کا حق دینے کیلئے درخواست دی تھی۔
Load/Hide Comments