خواتین کے صحت کے کورسز پر طالبان کا نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

خواتین کے صحت کے کورسز پر طالبان کا نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

خواتین کے صحت کے کورسز پر طالبان کا نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

کابل:افغانستان میں خواتین کو نرسنگ اور مڈوائفری کے کورسز کروانے والے اداروں کے سینئر ملازمین نے بتایا کہ طالبان نے یہ کورسز بند کرانے کا حکم دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر کے حکم پر جلد ہی خواتین کو صحت کے شعبے میں مختلف کورسز کرنے سے محروم کر دیا جائے گا۔
اس بات کا عندیہ کابل میں طالبان حکام نے ایسے کورسز کرانے والے تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز سے ملاقات کے دوران دیا۔
اس ملاقات میں ان اداروں کے ڈائریکٹرز کو بتایا گیا کہ امیرِ طالبان کے حکم پر جلد ہی خواتین کو صحت عامہ سے متعلق مختلف کورسز کرنے سے روک دیا جائے گا۔
صحت عامہ کی وزارت کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ اس ملاقات میں تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز کو پابندی کا کوئی جواز یا تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں تاہم حکم نامہ آنے کے بعد اس پر فوری عمل درآمد کا کہا ہے۔
ایک تعلیمی مرکز کے ایک سینئر ملازم نے اے ایف پی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ طالبان نے نرسنگ اور مڈوائفری کورسز پر پابندی سے پیشگی آگاہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد سے لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر تاحال پابندی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں