ایک فلم میں بندر کو ہیرو سے زیادہ معاوضہ ملا، انکشاف

ایک فلم میں بندر کو ہیرو سے زیادہ معاوضہ ملا، انکشاف

ایک فلم میں بندر کو ہیرو سے زیادہ معاوضہ ملا، انکشاف

ممبئی:بھارتی اداکار چنکی پانڈے نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کی بلاک بسٹر فلم ’’آنکھیں‘‘ میں کام کرنے والے بندر کو ان سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا۔
چنکی پانڈے نے نیٹ فلکس پر آن ایئر ہونے والے دی گریٹ انڈین کپل شو میں ساتھی اداکار گووندا کے ساتھ شرکت کے دوران یہ بات شیئر کی کہ فلم ’’آنکھیں‘‘ میں گووندا اور ان سے زیادہ معاوضہ بندر کو دیا گیا تھا۔
چنکی کا کہنا تھا کہ بندروں کو اداکاروں سے نہ صرف زیادہ معاوضہ ملتا تھا بلکہ انھیں فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور زیادہ لاڈ پیار سے بھی رکھا جاتا تھا۔
گووندا، چنکی پانڈے اور شکتی کپور کی یادگار بلاک بسٹر ایکشن کامیڈی فلم ’’آنکھیں‘‘ 1993 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون تھے۔ شو میں شریک شکتی کپور نے بھی مذاق میں کہا کہ ’’ہم نے یہ فلم ایک ساتھ کی تھی، جہاں یہ دونوں ہیرو تھے، دراصل دو نہیں، تین ہیرو تھے، گووندا، چنکی اور ایک بندر‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں