ہیما مالنی نے اپنی بیٹی ایشا دیول کی طلاق کی حمایت کردی
ممبئی: بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی صاحبزادی و اداکارہ ایشا دیول اور سابق داماد بھرت تختانی کے طلاق کے فیصلے کی حمایت کردی۔ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی طلاق نے خاندان میں کسی کو حیران نہیں کیا کیونکہ اس جوڑی کی طلاق کچھ عرصہ قبل ہی ہوگئی تھی۔ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کے درمیان طلاق پہلے ہی ہوچکی تھی، وہ صرف اپنی طلاق کا اعلان کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے تھے اور اب اس اعلان کے بعد ایشا دیول اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ ایشا دیول کی والدہ اور اداکارہ ہیما مالنی اپنی بیٹی کے فیصلے کی حمایت کررہی ہیں لیکن وہ اس معاملے پر میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیما مالنی اپنی بیٹی کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتیں، اسی لیے اُنہوں نے طلاق کے فیصلے پر کوئی بیان نہیں دیا جبکہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں۔