ٹی10 لیگ؛ شناکا نے بالنگ میں محض 3 گیندوں پر 30 رنز بنواڈالے

ٹی10 لیگ؛ شناکا نے بالنگ میں محض 3 گیندوں پر 30 رنز بنواڈالے

متحدہ عرب امارات کی ٹی10 لیگ میں محض 3 گیندوں پر شناکا نے 30 رنز لٹانے کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔گزشتہ روز 29 نومبر کو ٹی 10 لیگ میں دہلی بلز اور بنگلا ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں بلز کی بیٹنگ کے دوران بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے سری لنکا کے سابق کپتان داسن شناکا 9 واں اوور کروانے آئے اور ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز کھالیے۔اوور کی پہلی گیند پر بیٹر نکھل چوہدری نے شناکا کو چوکا مارا، اس کے بعد اگلی گیند نوبال ہوئی اور اس پر بھی چوکا لگا، بعدازاں شناکا نے اگلی گیند پھر نوبال کروائی اور نتیجہ وہی، بیٹر نے چوکا مار دیا۔ ابھی صرف اوور کی ایک گیند ہوئی اور انہوں نے 14 رنز دے دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں