غزہ جنگ بندی، حماس کا وفد مذاکرات کیلیے آج قاہرہ جائے گا

غزہ جنگ بندی، حماس کا وفد مذاکرات کیلیے آج قاہرہ جائے گا

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات میں شرکت کے لیے حماس کا وفد آج مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات چیت میں تصدیق کی کہ حماس کا وفد غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے آج قاہرہ جائے گا۔ مصری حکام سے ملاقاتوں میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں سے متعلق معاہدے پر بات ہوگی۔ حماس کا اعلان لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد سامنے آیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر، ترکی اور مصر کے ساتھ نئی سفارتی کوششوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ غزہ میں اب تک واحد جنگ بندی نومبر 2023 میں ہوئی جس میں حماس اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے زیرِ حراست 240 فلسطینی قیدیوں کے بدلے تقریباً 100 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔امریکا، قطر اور مصر کی قیادت میں سال کے آغاز سے ہی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی متعدد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں