روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ نے جنرل کیلوگ کو مندوب مقرر کر دیا
روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ نے جنرل کیلوگ کو مندوب مقرر کر دیا
واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا ہے۔
کیتھ کیلوگ، جو کہ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں، اب یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ جنرل کیلوگ نے پہلے ہی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ صدر بننے کے پہلے دن ہی اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اپنی نامزدگی کے بعد کیتھ کیلوگ نے میڈیا سے گفتگو میں روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ وہ اس بات کے حامی ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بات چیت کی جائے تاکہ اس تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔