بھارت،اجمیر شریف کو مندر قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئےمنظورکر لی گئی

بھارت،اجمیر شریف کو مندر قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئےمنظورکر لی گئی

بھارت،اجمیر شریف کو مندر قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئےمنظورکر لی گئی

نئی دہلی:بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت میں انتہا پسند ہندو رہنما وشنو گپتا نے عالمی شہرت یافتہ درگاہ معین الدین چشتی میں ایک مندر کی تعمیر کے لیے درخواست دائر کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درگاہ کے احاطے میں ایک مندر تھا جسے بحال کیے جائے۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ درگاہ میں مندر ہونے اور اس کی تاریخی قدر و منزلت جاننے کے لیے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا سے جانچ پڑتال کروائی جائے۔
انتہا پسند ہندو رہنما نے عدالت سے استدعا کی کہ ہندو پجاریوں کو درگارہ میں اپنی عبادات کرنے کی بھی اجازت دی جائے۔
جس پر عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اجمیر درگاہ کمیٹی، وزارت اقلیتی امور اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے فریقین کو 20 دسمبر کو ہونے والی اگلی سماعت پر حاضر ہوکر جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
خیال رہے کہ بھارت کا 1991 کا پلیسز آف ورشپ ایکٹ 15 اگست 1947 کے بعد سے کسی مذہبی تعمیرات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا اسے تبدیل کرنے سے روکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں