دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے،نئی تاریخ رقم،’’عمران خان کورہاکرو کانعرہ‘‘
دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے،نئی تاریخ رقم،’’عمران خان کورہاکرو کانعرہ‘‘
ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف دنیا کے 62 سے زائد شہروں میں ایک ہی دن احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے والی دنیا کی پہلی سیاسی جماعت بن گئی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکی شہر ہیوسٹن میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے اسیر قائد عمران خان کی رہائی کیلے احتجاجی کار ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ، پی ٹی آئی امریکہ کے رہنما عاطف خان اور سجاد برکی نے کی ،احتجاجی کار ریلی میں شریک سینکڑوں گاڑیوں پر پی ٹی آئی اور پاکستان کے پرچم لہرا رہے تھے اور عمران خان کی تصاویر بھی آویزاں تھیںمقامی اسٹیڈیم کی پارکنگ سے شروع ہونے والی کار ریلی کا اختتام معروف فوڈ اسٹیٹ بوٹ بیسن پر ہوا جہاں مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور زبردست نعرے بازی کی،مظاہرہ میں خواتین اور نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپیل پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سراپا احتجاج ہیں اور یہ احتجاج پی ٹی آئی کے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گااحتجاجی مظاہرے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی امریکہ کے مرکزی رہنما عاطف خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا کے 62 شہروں میں عمران خان کی رہائی کیلے ہونے والے احتجاجی مظاہرے پاکستان کے ارباب اختیار کیلے نوشتہ دیوار ہیںمظاہرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی امریکہ کے مرکزی رہنما سجاد برکی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں عمران خان کی رہائی کیلے ہونے والے پر امن احتجاجی مظاہرے پاکستان اسٹبلشمنٹ کیلے پیغام ہے کہ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔عمران خان کی کال پر دنیا بھر کی طرح امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بھی احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جن میں ہیوسٹن، ڈیلاس، آسٹن اور پلانو شامل ہیں، احتجاج میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج سے پاکستان پر دباؤ بڑھے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔کارکنوں کی جانب سے ’عمران خان کو رہا کرو‘ اور ’حق ہمارا آزادی‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر یہ برطانیہ میں پی ٹی آئی کا اب تک کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔آزاد رینج نامی ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میںپاکستانیوں کا احتجاج جاری ہے، کرہ ارض کے ہر ٹائم زون میں احتجاج ہورہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی فائنل کال پر سیاسی تاریخ رقم ہورہی ہے۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کینیڈا کے 5 شہروں میں اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ایک ایکس صارف نے اٹلی کی ویڈیو شیئر کی جس میں صارفین کی بڑی تعداد کو عمران خان کے حق میں نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ صارف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اتنے لوگ لاہور میں خود لیڈ کرتے ہوئے بھی نہیں نکال سکتے کیونکہ نواز شریف چور ہیں۔تحریک انصاف بیلجیئم کے زیر اہتمام آج یورپی پارلیمنٹ کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی کال پر پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔پاکستان میں پشاور سے پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک پہنچنے کے لیے پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے جبکہ دوسری طرف دنیا بھر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں، جن میں فرانس، اٹلی، ناروے، امریکا کی مختلف ریاستیں، کینیڈا اور برطانیہ وغیرہ شامل ہیں۔ جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جارہی ہیں۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ٹی آئی فرانس کے زیر اہتمام عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر شدید نعرہ بازی کی۔