ہوسٹن میں کراچی کی رونقیں امڈ آئیں ،زم زمادیسی بازار کا افتتاح
ہوسٹن میں کراچی کی رونقیں امڈ آئیں ،زم زمادیسی بازار کا افتتاح
ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)کراچی کی سسٹر سٹی قرار دئیے جانے والے امریکی شہر ہیوسٹن میں زم زمہ شاپنگ بازار قائم کردیا گیاحالیہ امریکی الیکشن میں کانسٹیبل کے عہدے پر فتح حاصل کرنے والے ممتاز پاکستانی امریکی بزنس مین علی شیخانی نے چھوٹے پاکستانی امریکی تاجروں کے کاروباروں کے فروغ کیلئے زم زمہ بازار کے نام سے نیا شاپنگ مرکز قائم کردیا ہےقبل ازیں علی شیخانی نے بوٹ بیسن فوڈ سٹریٹ قائم کرکے امریکی پاکستانیوں کو کم سرمائے سے منافع بخش کاروبار شروع کرنے کا موقع بھی فراہم کیا تھاکے افتتاح کے موقع پر علی شیخانی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زم زمہ بازار میں تاجروں کو انتہائی معمولی کرایوں پر اسٹالز نما دوکانیں فراہم کی گئیں ہیں جس کا مقصد چھوٹے پاکستانی امریکی کاروباروں کو پروان چڑھانا ہےامریکہ میں فاسٹ فوڈ کی ہزاروں فرنچائز کی ملکیت رکھنے والے معروف پاکستانی امریکی بزنس مین شوکت دھنانی کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھوٹے پاکستانی بزنس کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گےاس موقع پر زم زمہ میں کاروبار شروع کرنے والے بزنس مالکان نے علی شیخانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔