چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل اور بھاری معاوضے کی پیشکش ٹھکرادی
چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل اور بھاری معاوضے کی پیشکش ٹھکرادی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل اپنانے اور بھاری معاوضے کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اب بھی ہائبرڈ ماڈل تسلیم نہ کرنے کے موقف پر قائم ہے جبکہ کئی دن گزرنے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی کے خط کا تحریری جواب نہیں دیا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پیسوں کو رعب دکھاتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کی صورت میں بھاری معاوضے کی پیشکش کی تھی، جس کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹھکرادیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعے بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مالی فوائد کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کروانے پر زور دیا تھا۔