بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے استری 2 کیلئے کتنا معاوضہ لیا تھا؟

بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے استری 2 کیلئے کتنا معاوضہ لیا تھا؟

بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے استری 2 کیلئے کتنا معاوضہ لیا تھا؟

نئی دہلی:بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے استری 2 کیلئے 5 کروڑ معاوضہ لینے کی خبروں کی تردید کردی۔
حال ہی میں اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ فلم استری کے دوسرے حصے میں بہترین اداکاری کر کے سب کے دلوں میں راج کرنے والے راج کمار راؤ نے کہا ہے کہ وہ اتنے بے وقوف نہیں کہ اپنے پروڈیوسرز پر مالی بوجھ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسہ ان کے کام کا محض ایک ضمنی فائدہ ہے۔
راجکمار راؤ نے مزید کہا کہ بڑی بلاک بسٹر فلم کا حصہ بننے کے باوجود ان کی شخصیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’پیسہ میرے جنون اور جذبے کا ایک دوسرا پہلو ہے، لیکن میری خواہش ہے کہ میں زندگی بھر ایسے کردار ادا کروں جو مجھے اور دوسروں کو حیران کریں اور مجھے چیلنجز قبول کرنے کا موقع دیں‘۔
اس سے قبل ایک یوٹیوب انٹرویو میں راجکمار راؤ نے بتایا تھا کہ لوگ انہیں ضرورت سے زیادہ مالدار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’ایمانداری سے کہوں تو میرے پاس اتنا پیسہ نہیں جتنا لوگ سوچتے ہیں۔ میرا گھر قسطوں پر لیا ہوا ہے اور اس کی ای ایم آئی جاتی ہے۔ ہاں، یہ بھی نہیں کہ میرے پاس کچھ نہیں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ دل کیا اور شو روم جا کر چھ کروڑ کی گاڑی خرید لی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں