امریکا میں 10 سالہ بچے نے ہوم ورک میں مدد کیلئے پولیس کو کال کردی

امریکا میں 10 سالہ بچے نے ہوم ورک میں مدد کیلئے پولیس کو کال کردی

وسکونسن:ریاضی کے ہوم ورک کے سلسلے میں مدد حاصل کرنے کیلئے 10 سالہ بچے نے پولیس کو کال کردی، حکام بھی اس دلچسپ کال سے متاثر ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن میں دس سالہ بچے نے 911 پر کال کی، بچے نے کسی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے نہیں بلکہ ریاضی ہوم ورک میں مدد حاصل کرنے کے لیے کال کی۔شوانو کانٹی شیرف جو کہ لوگوں کو محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے سے متعلق قانون نافذ کرنے والا ذمہ دار ادارہ ہے، اس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ہمارے ڈسپیچر کو 10سالہ لڑکے کی کال موصول ہوئی۔بچے نے حیران کن طور پر اپنے ریاضی کے اسائنمنٹ میں مدد کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ اس کی فیملی میں کوئی بھی ریاضی میں مہارت نہیں رکھتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں