پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانیوالے راستے بھی سیل

پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانیوالے راستے بھی سیل

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی سٹی اور چکری سے اڈیالہ جیل جانے والے راستے بھی بند کر دیئے گئے۔اڈیالہ جیل جانے والے راستوں کو 4 مختلف مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، خواجہ کارپوریشن چوک سے اڈیالہ جیل کی جانب جانے والا راستہ دونوں اطراف سے بند کردیا گیا، جراحی سٹاپ پر بھی کنٹینرز لگا کر اڈیالہ جیل کی جانب جانے کی راستہ بند کیا گیا ہے۔داہگل پولیس ناکہ پر بھی کنٹینرز کے باعث اڈیالہ جیل جانے کا راستہ بند ہے جبکہ چکری روڈ سے گورکھپور کی طرف سے اڈیالہ جیل کی جانب آنے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے، چاروں مقامات سے اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر پویس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں