پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد سیل، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ بند، رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور مطالبات کی منظوری کے لیے آج ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں داخلی اور خارجی راستے سیل، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جب کہ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تحریک انصاف کی احتجاج کی فائنل کال کے پیش نظر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی معین قریشی کو بھی حراست میں لے لیا گیا، ساہیوال میں پی ٹی آئی کے قافلے کو پولیس نے شرقی بائی پاس پر روک کر ایم این اے رائے حسن نواز کو گرفتاری کرلیا۔اس دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے، کارکنوں نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔
Load/Hide Comments