اسرائیلی وزیراعظم دورے پر آئے تو انہیں گرفتار کر لیں گے: آئرش وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم دورے پر آئے تو انہیں گرفتار کر لیں گے: آئرش وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم دورے پر آئے تو انہیں گرفتار کر لیں گے: آئرش وزیراعظم

ڈبلن:آئرلینڈ کے وزیرعظم سیمون ہیرس نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اگر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو دورے پر آئے تو انہیں گرفتار کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم سیمون ہیرس سے سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی ای سے گفتگو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو آئرلینڈ کے دورے پر آتے ہیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے تو تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں بالکل کیونکہ عالمی عدالت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور ہم ان کے وارنٹس پر عمل درآمد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کی جانب سے حماس کے عہدیدار محمد ضیف کے خلاف جاری وارنٹس پر بھی عمل درآمد کریں گے جبکہ عالمی عدالت نے واضح نہیں کیا کہ انہیں شہید کیا گیا ہے یا زندہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں