بھارتی ڈھٹائی نے آئی سی سی کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

بھارتی ڈھٹائی نے آئی سی سی کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

بھارتی ڈھٹائی نے آئی سی سی کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

نئی دہلی:چیمپئینز ٹرافی پر بھارتی ڈھٹائی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پریشان ہے اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے ہفتے تک جاتا دکھائی دے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فروری مارچ میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد میں اب 90 دن سے بھی کم کا وقت باقی رہ گیا ہے مگر ابھی تک ٹورنامنٹ کا شیڈول ہی فائنل نہیں ہوسکا۔
پاکستان ٹیم بھیجنے کے حوالے سے بھارتی ڈھٹائی سے آئی سی سی پریشان ہے، پی سی بی اس بار سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کسی بھی صورت میں اپنی میزبانی سے پیچھے ہٹنے یا ہائبرڈ ماڈل اختیار کرنے سے انکار کرچکا ہے۔
اصولی طور پر اب تک شیڈول سامنے آجانا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوسکا، شائقین اور ٹیمیں سب ہی اندھیرے میں ہیں، حتمی تاریخوں کا علم ہے نہ ہی میزبان وینیوز کی تصدیق ہو رہی ہے، خود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی اس حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رابطہ ہی نہیں کیا جارہا، کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے حوالے سے میزبان اور شریک ممالک کے ساتھ بدستور گفت و شنید میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں