ہالی ووڈ اسٹار نے مداحوں سے معروف کافی برانڈ کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی
ہالی ووڈ اسٹار نے مداحوں سے معروف کافی برانڈ کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی
غزہ:مشہور ہالی ووڈ اسٹار اور موسیقار مائیکل مالارکی نے مداحوں سے اسٹار بکس کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔
ویمپائر ڈائریز اسٹار مائیکل مالارکی نے انٹرویو کے دوران اسٹاربکس کافی کا کپ دیکھ کر اسے پینے سے انکار کر دیا اور اسے اسٹیج کے سائیڈ پر رکھ دیا۔
مائیکل نے کہا کہ ’مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ اسٹاربکس کی کافی ہے۔ میں اسٹاربکس کی کافی نہیں پیتا۔ میں اسٹاربکس کا بائیکاٹ کرتا ہوں اور آپ سب کو بھی کرنا چاہیے‘۔
اداکار کے انٹرویو کی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور معروف کافی برانڈ کا بائیکاٹ کرنے پر مداح مائیکل مالارکی کو سراہتے ہوئے خود بھی اس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ ویڈیو فلسطینی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے جس میں مالارکی کے بائیکاٹ کی اپیل کو سراہا گیا ہے۔ ہالی ووڈ اسٹار کے لائیو انٹرویو میں اُٹھائے گئے اس اقدام کو کئی دیگر ہالی ووڈ ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی کی حمایت ملی ہے۔