سلمان خان نے جذباتی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا
سلمان خان نے جذباتی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا
ممبئی:بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک خاص پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا، جس میں انہوں نے اپنے والد، مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان، اور ان کی پہلی بائیک کے ساتھ جذباتی تصاویر شیئر کیں۔
سلیم خان، جو اپنی زبردست کہانی نویسی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں کے شوق کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، کے پاس نایاب اور قیمتی موٹر سائیکلوں کا شاندار کلیکشن موجود ہے۔
سلمان خان نے دو یادگار تصاویر شیئر کیں۔ پہلی تصویر میں سلیم خان اپنی 1956 ماڈل کی Triumph Tiger 100 پر بیٹھے ہیں، جب کہ سلمان ان کے پاس کھڑے ہیں۔ دوسری تصویر میں سلمان خود اس کلاسک بائیک پر بیٹھے نظر آتے ہیں، جیسے ماضی کے سنہری لمحے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہوں۔
سلمان نے پوسٹ کے ساتھ لکھا، “والد کی پہلی بائیک، Triumph Tiger 100، 1956۔” یہ بائیک سلیم خان کو ان کے بیٹے سہیل خان نے ان کی سالگرہ کے موقع پر تحفے میں دی تھی، اور یہ خان خاندان کے لیے بے حد خاص اہمیت رکھتی ہے۔