توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری
اسلام آباد:اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے روبکار جاری کردیے گئے، روبکار اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے۔
بانی پی ٹی آئی کے دس لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کردیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بدھ کو توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔
Load/Hide Comments