جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،حماس

جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،حماس

جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،حماس

غزہ : حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ کاکہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ جنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا، کیونکہ یہ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی مساوات ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جارحیت رک جائے اور کسی بھی قیدی کے تبادلے کیلئے اسے پہلے جنگ کو روکنا چاہیے۔
الحیہ جنہوں نے مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت میں تحریک کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کی، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو آگے بڑھانے کے لیے کچھ ممالک اور ثالثوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، ہم تیار ہیں اور ان کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے پہل کر رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے منگل کو اپنے غزہ دورے کے دوران کہا کہ حماس جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ فلسطینی پٹی پر حکومت نہیں کرے گی ، اسرائیل نے بقیہ 101 قیدیوں کو تلاش کرنے کی کوشش ترک نہیں کی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی بھی غزہ کی پٹی میں موجود ہیں، اور ان میں سے ہر ایک کی واپسی کیلئے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کی پیشکش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں