24 نومبر احتجاج ، پی ٹی آئی نے خصوصی سکواڈ تیار کر لیا
24 نومبر احتجاج ، پی ٹی آئی نے خصوصی سکواڈ تیار کر لیا
پشاور: پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے لئے خصوصی سکواڈ تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سکواڈ میں یوتھ ونگ کے نوجوان شامل ہوں گے، صوبائی وزیرمینا خان اور معاون خصوصی سہیل آفریدی سکواڈ کو لیڈ کریں گے، سکواڈ میں ہر ضلع سے 250 نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوعی طور پر سکواڈ 9 ہزار سے زیادہ نوجوانوں پر مشتمل ہوگا، سکواڈ ممکنہ شیلنگ کا براہ راست مقابلہ کرے گا ، شیلنگ سے بچاؤ کا سازوسامان سکواڈ کو فراہم کیا گیا، شیلنگ کا مقابلہ کرنے کا سامان بھی سکواڈ کو فراہم کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی کاکہنا ہےکہ ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کو جہاد سجھتے ہیں، اس جہاد میں خیبرپختونخوا کے نوجوان بھرپور حصہ لیں گے، اس جہاد میں شہادت ہوگی یا غازی بن کر واپس آئیں گے۔
ان کاکہنا ہے کہ ظلم کے خلاف پرامن مزاحمت کرنا جہاد ہے، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر احتجاج میں رہیں گے۔