چرچ آف انگلینڈکا غزہ پر بمباری فوری طور پر بندکرنےکا مطالبہ

چرچ آف انگلینڈ نے غزہ پر اسرائیلی جنگ کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے بمباری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں چرچ آف انگلینڈ نےکہا ہےکہ جس طرح اسرائیل غزہ میں جنگ لڑ رہا ہے وہ اخلاقی طور پر جائز نہیں، غزہ پر جاری بمباری بند ہونی چاہیے۔چرچ آف انگلینڈکا کہنا ہےکہ ہم فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ پر مسلسل بمباری کو روکنا ہوگا۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور بمباری میں مزید 103 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی ٹینکوں نے ناصر اسپتال کا داخلی دروازہ توڑ ڈالا اور وہاں پناہ لیے ہوئے بےگھر فلسطینیوں کو اسپتال خالی کرنےکا حکم دے دیا۔ادھر رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں