ہیوسٹن:آل پاکستان فزیشن آف نارتھ امریکہ ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے گالا کا انعقاد
ہیوسٹن:آل پاکستان فزیشن آف نارتھ امریکہ ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے گالا کا انعقاد
ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی)امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی سب سے فعال تنظیم آل پاکستان فزیشن آف نارتھ امریکہ کے ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کا سالانہ گالا ہیوسٹن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں 7 سو سےزائد امریکی پاکستانی ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ تقریب میں پاکستان اور امریکہ دونوں ملکو ں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے تقریب میں گراں قدر خدمات پر اپنا ٹیکساس کے صدر ڈاکٹر ریاض نے رکن کانگریس ایل گرین ، سعید شیخ اور نوجوان ڈیموکریٹک رہنما ابراہیم جاوید سمیت متعد ڈاکٹرز اور دیگر شخصیات کو ایوارڈز بھی پیش کئے ۔اس موقع پر نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا فلسطینی عوام ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے مستحق ہیں گالا کے موقع پر اپنا ٹیکساس کے صدر ڈاکٹر ریاض الحق کا کہنا تھا کہ ہر سال منعقد ہونیوالے اپنا ٹیکساس کے گالا سے حاصل ہونیوالے فنڈز امریکہ سے لے کر پاکستان تک فلاحی منصوبوں پر خرچ کئے جاتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نژاد نوجوان امریکی ڈیموکریٹک رہنما ابراہیم جاوید کا کہنا تھا کہ امریکہ میں نظر آنے والے پاکستانیوں کے قابل ستائش کاموں میں پاکستانی امریکی ڈاکٹروں کا بھی نمایاں کردار ہے ۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وائس قونصل جنرل مسٹر اشعر نے پاکستان میں میڈیکل کی اعلی تعلیم کی ترقی میں اپنا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اپنا امریکہ آنے والےنوجوان پاکستانی ڈاکٹروں کو بھی مکمل رہنمائی اور معاونت فراہم کرتی ہے ممتاز پاکستانی کمپیئر احمد بٹ نے اپنی پر مزاح گفتگو سے تقریب کو زعفران بنائے رکھا جبکہ تقریب کے اختتام پر پاکستان کے معروف گلوکار احمد جہانزیب اور صائمہ کاشف نے اپنی دلکش آواز کا جادو جگایا۔