مادھوری ڈکشٹ کا اپنے بارے میں بڑا اور اہم انکشاف
مادھوری ڈکشٹ کا اپنے بارے میں بڑا اور اہم انکشاف
ممبئی:بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد اپنے عروج کے دور میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اور امریکہ کے شہر کولوراڈو منتقل ہو گئیں۔
حال ہی میں مادھوری نے ایک انٹرویو میں شادی کے بعد زندگی اور فلمی دنیا سے وقفے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مادھوری نے انٹرویو میں کہا: “میرے لیے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور عوامی توجہ اہم نہیں تھی، بلکہ میں نے ہمیشہ اپنے خوابوں کو ترجیح دی۔ شادی اور بچے میری زندگی کا بڑا حصہ تھے۔ مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میں کچھ کھو رہی ہوں کیونکہ میں اپنے خواب جی رہی تھی۔”
ڈاکٹر شری رام نینے نے اپنی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: “میں نے مادھوری کو کبھی سپر اسٹار کی حیثیت سے نہیں دیکھا، بلکہ وہ میری بیوی اور زندگی کی ساتھی ہیں۔ ہم دونوں مختلف دنیاؤں سے آئے تھے لیکن ہمارا پس منظر ایک جیسا تھا۔ یہ میری زندگی کی سب سے خوبصورت بات ہے۔”
مادھوری نے 2011 میں بھارت واپسی کے بعد کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جن میں “یہ جوانی ہے دیوانی” میں ان کا خصوصی گانا، اور دیگر ہندی اور مراٹھی فلمیں شامل ہیں۔ وہ متعدد ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی نظر آئیں، جن میں “جھلک دکھلا جا” نمایاں ہے۔