پاکستانی ڈرامہ کے سینئر اداکار نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
پاکستانی ڈرامہ کے سینئر اداکار نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
کراچی:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار اور میزبان توثیق حیدر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
توثیق حیدر حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام میں شریک ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے ابھی تک شادی نہیں کی؟ اداکار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں، یہ سچ ہے کہ میں نے اب تک شادی نہیں کی۔
خاتون نے مزید پوچھا کہ اس کی کوئی خاص وجہ ہے یا یہ کسی ناکام محبت کا نتیجہ ہے؟ اس پر توثیق حیدر نے جواب دیا کہ اگر کسی کی زندگی میں محبت نہ ہو تو وہ بدقسمت ہے۔ لیکن اگر کوئی اپنی محبت کی کہانی کو ہمیشہ قائم رکھنا چاہتا ہے تو اسے شادی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ شادی کے بعد اکثر محبت ختم ہو جاتی ہے۔
اداکار نے کہا کہ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ محبت کے بعد جب شادی ہو جاتی ہے تو وہ محبت برقرار نہیں رہتی۔
توثیق حیدر کی اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے محبت اور شادی کو لے کر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ سینئر اداکار توثیق حیدر حال ہی میں مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا (ہانیہ عامر) کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئے تھے۔