ویڈیوز لیک کرنے والے اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے، مشی خان

ویڈیوز لیک کرنے والے اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے، مشی خان

ویڈیوز لیک کرنے والے اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے، مشی خان

کراچی:مشہور پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نجی ویڈیوز لیک ہونے کے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے غیر اخلاقی یا نجی ویڈیوز لیک ہونے کے اس رجحان کو ’تشویشناک‘ قرار دیا۔
مشی خان نے اپنے بیان میں کہا ’یہ بہت افسوسناک ہے کہ نجی ویڈیوز لیک کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ عمل کرنے والے لوگ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔ میں تمام لڑکیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، چاہے وہ ان کا منگیتر ہی کیوں نہ ہو۔ لڑکیاں ایسی حرکتیں کر کے بلیک میلنگ کا شکار ہو جاتی ہیں، اور کئی بار خودکشی کی کوشش کرتی ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات میں گلگت بلتستان کی ایک لڑکی اور دیگر متاثرہ افراد کی مثالیں موجود ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بھی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں