چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ہٹ دھرمی سے براڈ کاسٹرز کو نقصان کا اندیشہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث براڈ کاسٹرز کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اور انہوں نے طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم دے دیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز مشکل میں پڑ گئے اور انہوں نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کی غیریقینی صورتحال کے باعث براڈکاسٹرز کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے، بھارتی براڈکاسٹر نے آئی سی سی کو طے شدہ رقم میں کمی کرنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو پیغام پہنچایا کہ غیریقینی صورتحال میں 3 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم نہیں دے سکتے، بھارتی براڈ کاسٹر نے نشریات اور اسٹریمنگ کی مد میں 40 کھرب سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے پاک بھارت میچ یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔