ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ ، بھارت ایلیٹ گروپ میں شامل

ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ ، بھارت ایلیٹ گروپ میں شامل

نئی دہلی :بھارت نے مقامی طور پر تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کے مطابق بھارت نے اس دعوے کے ساتھ فوجی ترقی میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔اس کامیاب تجربے نے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل ممالک کے چھوٹے گروپ میں شامل کردیا ہے۔یہ تجربہ ہائپرسونک ہتھیاروں کے حصول کے لیے بھارت جیسے ممالک کی عالمی کوششوں کا تسلسل ہے جب کہ چین، روس اور امریکا پہلے ہی طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل تیار کرنے والے ممالک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں