پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی صورتحال برقرار

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی صورتحال برقرار

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی صورتحال برقرار

لاہو:پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی صورتحال برقرار ہے، لاہور اور ملتان میں آج سے 24 نومبر تک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے جب کہ گرین لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر لاہور انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے مقررہ وقت کے بعد کھلنے والے 70 سے زائد دکانیں اور ریسٹورنٹ سیل کردیے۔
لاہور میں اسموگ کے مضر ترین اثرات کے پیش نظر 24 نومبر تک بیرونی سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع جب کہ قومی اہمیت کے تعمیراتی منصوبوں کے علاوہ دیگر تعمیرات پر ایک ہفتے تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 580 پوائنٹس رپورٹ کیا گیا، ملتان 338، پشاور 144، اور راولپنڈی کا انڈیکس 137 پوائنٹس رہا۔
لاہور انتظامیہ کے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ شہر کے بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں صرف فارمیسی کے حصے کھلے رہیں گے اور دیگر تمام سیکشنز رات 8 بجے سے بند رہیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر بھٹیوں والی صنعتوں کے کام پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، شام 4 بجے کے بعد ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ اور رات 8 بجے کے بعد ٹیک اوے پر مکمل پابندی ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ شام 4 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کے پارکنگ ایریاز میں بھی کھانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل کے داخلے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، ایندھن، ادویات، طبی ساز و سامان اور کھانے کی اشیا لے جانے والی فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل ہیوی ٹرانسپورٹ کو استثنیٰ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں