یورپی یونین کا اسرائیل پر تجارتی پابندیوں پر غور
یورپی یونین کا اسرائیل پر تجارتی پابندیوں پر غور
برسلز: یورپی یونین نے غزہ جنگ کے باعث اسرائیل کے خلاف تجارتی پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا۔
یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے بتایا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ 18 نومبر کو ملاقات کریں گے اور پہلی مرتبہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور غزہ میں جنگی کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری میں ناکامی کی وجہ سے اس کے ساتھ سیاسی مذاکرات کو منجمد کرنے پر بات کریں گے۔
بوریل نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ایک سال تک اسرائیلی حکام سے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کی اپیلیں کرنے کے بعد اب ہم اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعاون کو جاری نہیں رکھ سکتے، اس لئے میں نے یورپی یونین کے ممالک کو درآمد پر پابندی لگانے کی تجویز دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل کے حوالے سے غیر قانونی بستیوں کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ ان اقدامات پر یورپی یونین کونسل کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔