مہوش حیات کو کیسا شوہر چاہیے؟انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

مہوش حیات کو کیسا شوہر چاہیے؟انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

مہوش حیات کو کیسا شوہر چاہیے؟انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدہ ہوچکی ہیں اور جلد ہی شادی کریں گی۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ مہوش حیات سے سوال پوچھا گیا کہ 6 ماہ پہلے جب آپ سے سوال کیا تو آپ نے
شادی کیلئے منع کیا تاہم اب آپ شادی کیلئے کیسے راضی ہوگئیں۔
جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اب وہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہیں کیونکہ انکی والدہ بھی کہتی ہیں کہ شادی کرنی تو ہے اس لئے اب سوچ رہی ہوں کہ کرلوں۔
رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ کا شوہر کیسا ہوگا؟ جس پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ سب سے الگ ہوگا سب سے جدا ہوگا۔
مہوش نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شوہر میں بہت سی باتیں دیکھوں گی وہ خود مختار ہے یا نہیں اس کا وریہ کیسا ہے گھر والوں کے ساتھ رویہ کیسا ہے اور وہ غصے میں کیسا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات نے دو مختلف انٹرویوز میں شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گی تاہم اب تک انہیں کوئی ایسا ملا نہیں جیسا وہ چاہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں