سری لنکا نے افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، وانندو ہسارنگا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے افغانستان کے خلاف 17 فروری سے شروع ہونے والی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کریں گے۔پیر کو سری لنکا کرکٹ نے اس بات کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ چاریتھ اسلانکا کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں سمیت ابھرتے ہوئے نوجوان پلیئرز کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 17، 19 اور 21 فروری کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکن اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سری لنکن ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: وانندو ہسرنگا (کپتان)، چارتھ اسلانکا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، اینجلو میتھیوز، داسن شناکا، سدیرا سمارا وکرما، کامندو مینڈس، مہیش تھیکشانا، اکیلا دھننجایا، متھیشا پاتھیرانا، دلشان مدوشنکا، نووان تھشارا، دشمنتھا چمیرا، بینورا فرنینڈو۔