نیا ریکارڈ، چین میں پہلی بار ایک کروڑ سے زیادہ نئی انرجی گاڑیاں تیار

نیا ریکارڈ، چین میں پہلی بار ایک کروڑ سے زیادہ نئی انرجی گاڑیاں تیار

نیا ریکارڈ، چین میں پہلی بار ایک کروڑ سے زیادہ نئی انرجی گاڑیاں تیار

بیجنگ : چین کی گاڑیوں کی صنعت میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق، چین میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار پہلی بار 10 ملین یونٹس سے بڑھ گئی ہے۔ اس طرح چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ایک سال میں 10 ملین نئی توانائی گاڑیاں تیار کی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، 2013 میں پہلی بار چین نے نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار کو اپنے نظام میں شامل کیا تھا اور اس وقت صرف 18 ہزار گاڑیاں تیار کی گئی تھیں۔ 2018 تک یہ تعداد بڑھ کر 1 ملین تک پہنچ گئی اور 2022 تک 5 ملین یونٹس سے تجاوز کر گئی۔ اس سال، ڈیڑھ ماہ قبل ہی، چین نے پہلی بار 10 ملین گاڑیوں کی پیداوار کا ہدف پورا کیا، جو کہ گزشتہ سال کی 9.587 ملین گاڑیوں کی پیداوار سے 4.3 فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سال کے آخر تک یہ تعداد 12 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔
گزشتہ دس برسوں میں چین کی حکومت نے اس صنعت کو ترقی دینے کے لیے تقریباً 100 پالیسیز متعارف کروائیں، مصنوعات کی ٹیکنالوجیز کو بہتر بنایا، اور انفراسٹرکچر میں بھی بہتری لائی۔ ان اقدامات کی وجہ سے چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی صنعت نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں