ماضی میں پھل فروخت کرنے والا بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان، موجودہ دولت کتنی ہے؟

ماضی میں پھل فروخت کرنے والا بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان، موجودہ دولت کتنی ہے؟

ماضی میں پھل فروخت کرنے والا بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان، موجودہ دولت کتنی ہے؟

ممبئی:بالی ووڈ کا سب سے امیر ترین خاندان کبھی پھل فروخت کیا کرتا تھا مگر یہ خاندان نہ تو کپور خاندان ہے، نہ خان، نہ چوپڑا، نہ بھٹ اور نہ ہی جوہر، بلکہ یہاں بات ہورہی ہے بالی ووڈ کے مشہور بھوشن کمار خاندان کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ وہ خاندان ہے جو ماضی میں پھل فروخت کر کے گزر بسر کرتا تھا تاہم آج اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 10 ہزار کروڑ روپے ہے۔
47 سالہ بھوشن کمار بھارتی فلم اور میوزک پروڈیوسر ہیں اور سپر کیسٹ انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں ان کی کمپنی ٹی سیریز دنیا بھر میں مشہور ہے جس نے لاتعداد گانے پروڈیوس کئے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق بالی ووڈ کے اس امیر ترین خاندان کے پاس 1.2 ارب ڈالر سے زائد کی دولت ہے، حالانکہ ان خاندان میں کوئی بڑا اسٹار یا اداکار موجود نہیں تاہم انہوں نے بطور میوزک اور فلم پروڈیوسر بالی ووڈ میں اپنا مقام بنایا تاہم اب ان کی اہلیہ دویا کھوسلا کمار بطور اداکارہ بالی ووڈ کی فلموں میں دکھائی دے رہی ہیں۔
ہورن انڈیا رچ لسٹ 2024 میں بھارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دولت مند ترین افراد کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی سرفہرست ہیں جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری سے بھی کئی نام اس میں شامل ہیں اور بالی ووڈ کے دولت مند ترین خاندانوں میں سب سے اوپر بھوشن کمار کے خاندان کا نام آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں