برطانیہ کی پاکستانی بچوں کی تعلیم کے لیے 20 ملین پاؤنڈ کی امداد

برطانیہ کی پاکستانی بچوں کی تعلیم کے لیے 20 ملین پاؤنڈ کی امداد

برطانیہ کی پاکستانی بچوں کی تعلیم کے لیے 20 ملین پاؤنڈ کی امداد

لاہور: برطانیہ پاکستانیوں کی بہتر تعلیم تک رسائی میں مدد کریگا۔ برطانیہ نے بدھ کو گرلز اینڈ آئوٹ آف دی سکول چلڈرن ایکشن فار لرننگ (گول) پروگرام، کھیلو اور بڑھو کے سروس ڈیلیوری جزو کا آغاز کیا، جس نے پاکستان میں اڑھائی لاکھ سے زائد بچوں کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق کھیلو اور بڑھو اقدام کے ذریعے برطانیہ کے 20ملین پاؤنڈ عطیات کا مقصد تعلیمی رکاوٹوں کو دور کرنا، خواندگی اور تعداد کو بہتر بنانا اور تین سالوں میں پاکستان کے تعلیمی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔
اس حوالے سے ایف سکس ٹو میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز میں لانچ ایونٹ کے دوران محترمہ میریٹ نے کہا کہ پنجاب کے جنوبی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع پر خصوصی توجہ دینے سے پاکستان بھر کے بچے فائدہ اٹھائیں گے۔ شرکاء میں سے کم از کم 10فیصد معذور بچے ہونگے، جبکہ 20فیصد پسماندہ برادریوں سے آئیں گے۔ پاکستان کو تعلیمی ایمرجنسی کا سامنا ہے، 26.2ملین بچے اسکول سے باہر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں