امریکی فوجی اہلکار کو پینٹاگون دستاویزات لیک کرنے پر 15 سال قید
واشنگٹن:پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے امریکی فوجی اہلکار کو سزا سنادی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ائیرنیشنل گارڈ کے اہلکار جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت 15 سال قید کی سز سنائی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار نے روس، یوکرین جنگ اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔
22 سالہ جیک ٹیکسیرا کو پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، ان 6 الزامات عائد کیے گئے تھے۔
Load/Hide Comments