عمران خان کا ‘جانے تو یا جانے نا‘ کے سیکوئیل کے ساتھ واپسی کا عندیہ

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان نے اپنی ڈیبیو فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ کے سیکوئیل کے ساتھ واپسی کا عندیہ دیا ہے۔عمران خان کو اپنی ڈیبیو فلم کی وجہ سے انڈسٹری میں بہت شہرت ملی لیکن وہ اس کو برقرار نہیں رکھ سکے لیکن حالیہ کچھ عرصے میں وہ دوبارہ میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔معروف فیشن میگزین ویگ انڈیا کو انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’جانے تو یا جانے نا‘ بہت سے لوگوں کی کہانی ہے اور یہ نوجوانی میں قدم رکھتے افراد کی داستان ہے۔عمران خان انڈسٹری کی بڑی اداکاراؤں سونم کپور، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، کرینہ کپور، انوشکا شرما اور سوناکشی سنہا کے ساتھ اسکرین شیئر کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ 2016 میں کنگنا رناوت کے ساتھ فلم ’کٹی بٹی‘ میں وہ آخری مرتبہ ایکشن میں نظر آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں