پاکستان میں 16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پاکستان میں 16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پاکستان میں 16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

لاہور:بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پٹرول 4 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کر سکتا ہے۔
اس سے قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس وقت 72 ڈالر میں فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں