بھارتی گلوکارہ ہرشدیپ کور بولی وڈ کی تعریفیں کرنے پر ماہرہ خان کی معترف

بھارتی اداکارہ ہرشدیپ کور نے بھارتی فلم انڈسٹری اور وہاں کے گلوکاروں کی تعریفیں کرنے پرماہرہ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ہرشدیپ کور نے ماہرہ خان کی ایک مختصر ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔ہرشدیپ کور نے اداکارہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ جس انداز میں پاکستانی اداکارہ نے بھارتی گلوکارہ کے لیے تعریفی کلمات کہے، اس سے انہوں نے ان کا دل جیت لیا۔ساتھ ہی ہرشدیپ کور نے لکھا کہ ان کے لیے ماہرہ خان کے لیے فلم رئیس کے لیے گایا گانا ظالما اور پاکستانی فلم بن روئے کے لیے گایا گیا گنا بلے بلے ہمیشہ ہی خاص رہے ہیں۔بھارتی گلوکارہ نے اداکارہ ماہرہ خان کی ویڈیو کلپ بھی شیئر کی، جس میں وہ نہ صرف ہرشدیپ کور کی تعریفیں کرتی دکھائی دیں بلکہ انہوں نے بھارتی فلموں کی بھی تعریفیں کیں۔ماہرہ خان کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور مختلف سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی گئی۔وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان بتاتی ہیں کہ پاکستانی لوگ چینی اور ایرانی فلمیں بھی دیکھتے ہیں، جن کی وہ زبان تک نہیں سمجھتے لیکن بھارت اور پاکستان کی زبان بھی ایک جیسی ہے اور فلموں کا مواد بھی ایک جیسا ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں