یو اے ای کی پہلی بار ’’مس یونیورس‘‘ مقابلے میں حصہ لینے کی تیاری
یو اے ای کی پہلی بار ’’مس یونیورس‘‘ مقابلے میں حصہ لینے کی تیاری
متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس یونیورس‘ مقابلے میں شرکت کے لیے تیار ہے۔
مس یونیورس آرگنائزیشن (ایم یو او) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یو اے ای کی شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں انڈونیشیا کی کاروباری شخصیت پاپی کیپیلا کو یو اے ای اور سپرس کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کیپیلا پہلے مس یونیورس انڈونیشیا اور ملیشیا کی نیشنل ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔
یو اے ای سے فیشن ماڈل اور 3 بچوں کی ماں ایمیلیا دوبریوا73 ویں مس یونیورس مقابلے میں یو اے ای کی نمائندگی کریں گی۔
یہ مقابلہ 16 نومبر کو میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قومی لباس کے راؤنڈ میں دوبریوا عبایا پہنیں گی جبکہ باقی راؤنڈز میں دیگر لباس بھی زیب تن کریں گی۔