کعبۃ اللہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

کعبۃ اللہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

کعبۃ اللہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر
ریاض : مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر کردیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حطیم میں مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8 سے 11 بجےتک ہوں گے، خواتین کیلئے اوقات رات 8 سے صبح 2 بجے تک مختص کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلہ مغربی دروازے سے اور اجازت کا دورانیہ 10 منٹ رہے گا، حطیم میں نفل ادائیگی اوقات کا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔خیال رہے کہ حجرِ اسماعیل یا حطیم بیت اللہ کا ایک حصہ ہے، کئی احادیث سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہےکہ اس کے احاطے کے اندر نماز پڑھنا فضیلت میں خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے جیسا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں