پی سی بی کا آئی سی سی کو خط: چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی

پی سی بی کا آئی سی سی کو خط: چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت کی ہدایت پر چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کر دی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں پاکستانی حکومت کے مضبوط موقف سے آگاہ کیا گیا ہے۔ خط میں پی سی بی نے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی وجوہات پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
پی سی بی نے اپنے خط میں واضح کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا اور وہ ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ اگر بھارت حصہ نہیں لیتا تو اس کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرائی جا سکتی ہے اور بھارت کی جگہ کسی دوسری ٹیم کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں