ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے لیے اہم ناموں پر غور شروع کر دیا
واشنگٹن:امریکا کے نو منتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ حکومت کے لیے نئی کابینہ کے اراکین کا انتخاب شروع کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ کے عہدے کے لیے انہوں نے اپنے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جگہ ایک نئے اور قریبی ساتھی کا انتخاب کیا ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، 20 جنوری کو ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تاہم انہوں نے کابینہ کے دیگر اراکین کے انتخاب کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے لیے اپنی انتخابی مہم کی سربراہ سوزی کے نام کا اعلان کیا ہے، جو اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
اس کے علاوہ، وزیر خارجہ کے طور پر فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو کے نام پر بھی ٹرمپ نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ مارکو روبیو حالیہ انتخاب میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور ان کا تعلق امریکی سیاست میں ایک اہم شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ٹرمپ نے اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے نیو یارک سے تعلق رکھنے والی ایلس اسٹیفانک کا نام بھی تجویز کیا ہے، جو ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران فنڈ ریزنگ کے اہم امور کو سنبھال چکی ہیں۔